عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ بتا دیا
1 min readمعروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا دکھ بھرا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زندگی کا خوفناک ترین لمحہ وہ تھا جب میں نے اپنے بچے کو کھو دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک کونسرٹ کے لیے ترکی کے شو میں جانا تھا اور میری بیوی چار سے پانچ ماہ کی حاملہ تھیں، کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل میری اہلیہ نے فون کر کے بتایا کہ بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے، ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں کچھ اور کرنا ہو گا۔
عاطف اسلم نے بتایا کہ یہ خبر سننے کے بعد بھی میں نے کنسرٹ مکمل کیا جو ڈھائی گھنٹے جاری رہا، پرفارمنس کے بعد بیک سٹیج آکر اپنی ٹیم سے کہا کہ مجھے فوری قونیہ جانا ہے مولانا رومی کے مزار پر حاضری دینے کے لیے، میں اس وقت بہت بے بس محسوس کر رہا تھا۔
گلو کار نے مزید کہا کہ ہمارے اختیار میں کچھ بھی نہیں لیکن پھر بھی ہم ہر چیز میں الجھتے رہتے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.