بڑا اپ سیٹ ، اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب

Published 03 Mar, 2021 06:36pm 1 min read

اسلام آباد سے جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا. پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کا معرکہ مارلیا۔

بڑے ایوان کیلئے بڑا مقابلہ جاری ہے اور ،سینیٹ انتخابات کیلئےپولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور سوائے خیبر پختونخوا کے بلوچستان، سندھ کی صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اب ووٹ کی گنتی کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوروزیرخزانہ حفیظ شیخ کے درمیان اصل مقابلہ ہوا ہے۔

تاہم اسلام آباد سے جنرل نشست پر بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے 341 اراکین میں سے 340 نے حق رائے دہی استعمال کیا ،جماعت اسلامی کے عبدالاکبرچترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہو گیا۔

یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ حاصل کیے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.