شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان سخت ناراض

Published 03 Mar, 2021 04:07pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان سخت ناراض ہوگئے۔

سینیٹ انتخابات میں وزیرمملکت شہریار آفریدی اپنا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم کوتسلی بخش جواب نہ دےسکےجس پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کوطریقہ کاربتایاگیاتھاکہ ووٹ کیسےکاسٹ ہوتاہے،آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئےتھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آپ کونہیں پتاووٹ کس طرح کاسٹ کرتےہیں،آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.