گجرات میں پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

Published 28 Feb, 2021 09:01am 1 min read

گجرات کے علاقے ڈنگہ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

گجرات کے علاقے ڈنگہ کےنواحی گاؤں کولیاکےقریب پولیس ٹیم ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر تعاقب کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو مارے گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.