ازبکستان کیساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور

Published 23 Feb, 2021 09:38pm 1 min read

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نےپاکستان کے ازبکستان کے ساتھ سیاست،تجارت،معیشت اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کےتمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں پاکستان کے ازبکستان کےلئے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور وزارتوں کی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرنےنامزد سفیر سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ، ازبکستان کےلئے پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.