'پریزائیڈنگ افسر رات کو غائب اور صبح حاضر ہوئے' فیصلہ آپ کا میں بات چیت
1 min readلیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابی حلقےمیں پی ٹی آئی لوگ دندناتےپھرتےرہے، پریزائیڈنگ افسران رات کوغائب ہوئے،صبح حاضرہوئے۔
یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےووٹ زیادہ اور ن لیگ کےکم ہوگئے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ لیاقت جتوئی کہہ رہےہیں عمران خان نےٹکٹ بیچاہے، آج پریزائیڈنگ افسران کا بیان بدل گیا ہے۔
اس موقعے پر پی پی رہنما روبینہ خالد نے کہا کہ پی ٹی آئی پرسینیٹ ٹکٹ بیچنےکا الزام ہے۔
روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ تبصرہ کرنےوالوں کوایم پی اےکےووٹوں کابھی نہیں پتا، ایک ایم پی اےکو4ووٹ ڈالنےہوتےہیں۔
روبینہ خالد نے مزید کہا کہ ویڈیومیں خریدنےوالےبھی پی ٹی آئی کےلوگ تھے، پہلی بارکوئی لیڈر سینیٹ ٹکٹ بیچ رہاہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.