'وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرینگے' فیصلہ آپ کا میں بات چیت
1 min readپی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےسندھ کےامیدواروں پراعتراضات آئے، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کرینگے ۔
یہ بات انہون نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےکچھ لوگ ناراض ہوگئےہیں، لوگ ناراض ہیں تو ہمارا کوئی عمل دخل نہیں۔
ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کرینگے۔
دوسری جانب لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کاالیکشن اپنےزوربازوپرنہیں جیتاگیا، 64سینیٹرزنےتحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔
اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا فیصلہ کرتا ہے، بورڈ نے بیٹھ کر مشاورت کی اورامیدواروں کےنام فائنل کیے۔
ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ضمیروں کی منڈی لگانےکےخلاف ہیں، پی ٹی آئی شفافیت پریقین رکھتی ہے، وزیراعظم نےاوپن بیلٹ کیلئےہرراستہ اختیارکیا۔
ملیکہ بخاری نے مزید کہا کہ جوصادق سنجرانی کونہیں ہٹاسکےوہ وزیراعظم کوکیاہٹائیں گے، ضمیربیچنےاورخریدنےوالا دونوں ٹھیک نہیں ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.