سینیٹ امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے نیب کا خصوصی سیل قائم
1 min readقومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.