کراچی میں سردی کی شدت کم، درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Updated 18 Jan, 2021 11:27am 1 min read

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آنے لگی،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شمال مغربی سمت سے 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ،صبح سویرے شہر کی فضاوں پر دھند کے باعث حدنگاہ ڈھائی کلومیٹررہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر کے دوران معمول سے تیزہواوں میں کمی واقع ہوئی ہے ،شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتارپانچ کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سے 28ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.