'حالیہ انکشافات نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو درست ثابت کیا ہے'

Published 18 Jan, 2021 12:40am 1 min read

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف ممبئی پولیس کی چارج شیٹ نے بھارت کے مذموم عزائم کو مزید بےنقاب کردیا۔ حالیہ انکشافات نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔

ترجمان دفترخاجہ کے مطابق پاکستان بار ہا بی جے پی حکومت کے فالس فلیگ آپریشن کی نشاندہی کرتا رہا۔بھارت کی جعلی کارروائیوں کو مقصد پاکستان پر دہشتگردی کےالزامات لگا کربدنام کرنا تھا۔بھارت، پاکستان کو عالمی سطح پر بذریعہ گمراہ کن مہم بدنام کرنے کی کوشش کرتارہا۔ بھارتی نام نہاد 'سرجیکل اسٹرائیکس' کا دعویٰ، پاکستان کو بدنام کرنے اور انتخابات جیتنے کی کوشش تھی۔ پاکستان نے بدنیتی پرمبنی بھارتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نشاندہی کرتا رہا ہے کہ پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہوا۔نئےانکشافات نےفالس فلیگ آپریشن سےانتخابی جیت تک کا تمام اسکرپٹ ثابت کردیا۔ثابت ہوگیا کہ بھارت کی لاپرواہ حکومت کس طرح داخلی سیاست کےلئے علاقائی امن داؤ پر لگا رہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.