کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم پی ایس ایل 7 میں شامل کرنے کی تجویز

Published 14 Jan, 2021 11:15pm 1 min read

کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل سانگ لانچ کردیا گیا۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے کشمیر لیگ کی فاتح ٹیم پی ایس ایل 7 میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

کشمیر پریمئیر لیگ کا آفیشل سانگ سروں کے شہنشاہ راحت فتح علی خان نے گایا جبکہ ڈائریکشن فلمسٹار شان نے دی۔ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہد آفریدی کی موجودگی میں آفیشل سانگ کی رونمائی کی گئی جس پر لڑکوں اور لڑکیوں نے پرفارم کیا۔

شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی نے لیگ کو این او سی دینے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ اداکار و ہدایتکار شان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستانی قوم کے دلوں میں بستا ہے، لیگ کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا۔

کشمیر لیگ کا آغاز رواں برس اپریل میں مظفرآباد اور راولپنڈی اسٹیڈیمز میں ہوگا جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.