پاکستان اور جاپان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پراتفاق

Published 13 Jan, 2021 09:21pm 1 min read

پاکستان اور جاپان نے ریلوے کے منصوبوں میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق کرلیا۔

بدھ کو اسلام آباد میں وزیرریلوے اعظم خان سواتی اور پاکستان میں جاپان کے سفیر کُنینوری مٹسوڈا کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

اعظم سواتی نے جاپانی سفیروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.