ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

Published 13 Jan, 2021 08:54pm 1 min read

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی امن و سلامتی کےلئے خدمات کے اعترا ف میں ترکی کے وزیر خارجہ میولوٹ کیووسوگلو کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

ترک وزیر خارجہ کو اعزاز سے نوازنے کےلئے تقریب آج ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز و دیگر نے شرکت کی۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.