کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ
1 min readکراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے،شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی کے شہری موسم انجوائے کرنے صبح سویرے گھروں سے نکل کر پارکس پہنچ گئے ۔
شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں نے اپنا ڈیرہ جمع لیا، درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
کراچی کے شہری ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے کلئے، اور ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لینے صبح سویرے فرئیر ہال پہنچ گئے ، واک پر آنے والے مرد اور خؤاتین جاگنگ اور ایکسرسائیس میں مصروف دکھائی دیئے۔
کراچی میں سردی کی شدت بھی برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے سردی کی موجودہ لہر آئندہ کچھ روز تک جاری رہے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.