کراچی میں سردی کی لہر، درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Updated 03 Jan, 2021 12:35pm 1 min read

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

شہر قائد کا موسم صبح سے ہی سرد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.