'پی ڈی ایم تحریک نااہل حکومت سے نجات کیلئے ہے'

Published 01 Jan, 2021 06:37pm 1 min read

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک نااہل حکومت سےنجات دلانےکیلئےہے،

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ کارآمد پودے لگائے جائیں، عوام سےاپیل ہےکہ زیادہ سےزیادہ پودے لگائیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک نااہل حکومت سےنجات دلانےکیلئےہے، نااتفاقی کی خبریں اڑوائی جارہی ہیں، تمام اپوزیشن ارکان نےاپنی جماعتوں کواستعفےدیدیئےہیں۔

ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی، پارٹی قائدین کےپاس تمام استعفے موجود ہیں، حکومت کی نااہلی سےعام آدمی پریشان ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھاکرنئےسال کاتحفہ دیاگیا۔

ناصرشاہ نے مزید کہا کہ سستی گندم برآمد کرکےمہنگی درآمد کی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.