نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر

Updated 01 Jan, 2021 05:40pm 1 min read

کراچی: نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 679 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 32 ماہ کی بلند ترین سطح 44 ہزار 434 پر بند ہوا۔

enter image description here

اس سے قبل 6 جون 2018 کو انڈیکس 44 ہزار 100پر دیکھا گیا تھا۔ مارکیٹ میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.