Aaj TV English News - News

ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا کیس: پی ٹی آئی کو 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کے کیس میں نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  6 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈزضبط کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے۔ معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

پی ٹی آئی نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کے لیے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکے تھے۔

معاون وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں،  جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔

پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر 4 ہفتے کا وقت مانگا جس پرچیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔

جس کے  جواب میں معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم 2 ہفتے کا وقت تو دیں جس پر  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔