Aaj TV English News - News

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یومِ آزادی کو دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت  ملکی موجودہ سیاسی صورتحال  کے تناظر میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا  اجلاس ہوا۔جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی نے 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، 13 اگست کی شام کارکنان جمع ہوں گے جب کہ رات 12 بجے کے بعد  جشن آزادی منایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ اسلام آباد میں جلسے سے متعلق مشاورت کی گئی، عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پارٹی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت کے علاوہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا۔