Aaj TV English News - News

یوکرین: روسی افواج کا رہائشی عمارت پر راکٹوں سے حملہ، 15افراد ہلاک
کیف: روسی افواج نے یوکرین میں رہائشی عمارت پر راکٹوں سے حملہ کردیا، حملے میں 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یوکرین پر روس کے فضائی حملے جاری ہیں، روسی افواج نے ڈونیٹسک پر یوراگن راکٹوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی جبکہ 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق 20 سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ کئی افراد کو تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ادھر روسی افواج نے ایک اسکول اور بچوں کے ایک اسپتال کوبھی نشانہ بنایا،راکٹ حملےمیں اسکول اور اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کہتے ہیں کہ روس کے حملوں میں تیزی آ گئی  ہے وہ جان بوجھ کرعوام کو نشانہ بنارہا ہے، روس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 فضائی حملے کئے ۔

یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے روسی حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔