Aaj TV English News - News

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری اور مؤثرانداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ 25 سالہ شہید سپاہی کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا، شہید نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے  علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔