Aaj TV English News - News

عمران نیازی پاکستان کا “بال ٹھاکرے” اور پی ٹی آئی “آر ایس ایس” کا دوسرا نام ہے: حافظ حمداللہ
اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہتا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کا بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی آر ایس ایس کا دوسرا نام ہے، پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گی لیکن پاکستان پھر بھی قائم رہےگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عمران نیازی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بتا رہے ہیں کہ ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا، پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے
ہوجائے گی لیکن پاکستان پھر بھی قائم رہے گا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کی ملک کیخلاف یہ زبان محب وطن کی نہیں بلکہ وطن دشمن کی زبان ہے، عمران نیازی پاکستان کا بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی آر ایس ایس کا دوسرا نام ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کرسی اور اقتدار کی ہوس میں پاکستان اور فوج توڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، پاکستان اور فوج توڑنے کی بات کرکے ثابت ہوا کہ عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پی ڈی ایم، اتحادی جماعتیں اور پوری قوم آپ کی سایست کو ختم کرکے دم لے گی۔