Aaj TV English News - News

وفاقی حکومت کا تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ فتنہ فساد کا لانگ مارچ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو روکا جائے گا تاکہ یہ گمراہی اور قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے کو آگے نہ بڑھاسکے، ان لوگوں نے اس سے پہلے بھی 2014 میں یہ سب کیا، یہ اب گالیوں سے گولیوں پر آگئے ہیں، اس کا ثبوت لاہور میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ ویسے یہ بڑے بہادر بنے پھرتے ہیں لیکن اب ان کی ساری قیادت پشاور میں اکٹھی ہے، کوئی اپنے گھروں پر نہیں، ساری لیڈر شپ کے پی کے سارے وسائل اور صوبائی فورسز کو ساتھ لے کر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہےہیں، یہ وہاں سے بڑے جتھے کی صورت میں کل آنا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایسا جتھا جس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہ ہو، جو سرکاری وسائل کو غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے وفاق پر حملہ آور ہونے آرہا ہو اسے کسی صورت اجازت  نہیں دیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمرانی فتنے کی گمراہی کا شکار لوگوں کو خبردارکرتا ہوں کہ اس گمراہی سے باہر نکلیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، یہ بد بخت قوم کو تقسیم اور گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پر امن احتجاج اور اظہار رائے سب کا حق ہے مگر یہ پر امن احتجاج کرنے نہیں آرہے، یہ اس سے پہلے بھی پر امن احتجاج کا نام لے کر آئے تھے پھر جو ہوا سب کے سامنے ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کو خونی احتجاج کا نام دیا، اسی لے  حکومت نے احتجاج روکنے کا فیصلہ کیا، ان کے ارادے سب کے سامنے ہیں، کسی کو بھی اسلام آباد کا محاصرہ کرنے کی اجازت  نہیں دی جاسکتی، اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کی جان مال کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہے، اسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔