Aaj TV English News - News

جدہ ایئر پورٹ پر غیر معمولی رش کے باعث تمام بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار
سعودی شہر جدہ کے ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

جدہ ایئر پورٹ حکام کے مطابق پروازیں شمالی ٹرمینل پرمنتقل کرنے کی وجہ سے رش پیدا ہوا جس کے باعث تمام بین الاقوامی ائیرلائنز کو مسافروں کی چیک اِن میں مشکلات درپیش رہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ شمالی ٹرمینل پرصرف چار بورڈنگ گیٹ دستیاب ہیں اور پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی مناسبت سے آج شب کی پروازوں میں ممکنہ تاخیر متوقع ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفسر (سی ای او) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جدہ ایئرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور حکام سے پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائنز  کی مقامی ٹیمیں جدہ ائیرپورٹ حکام کا تعاون حاصل کرکے پروازوں کی تاخیر کو کم از کم کرنے کے انتظامات کررہی ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے صورتحال کی ذاتی حیثیت سے مانیٹرنگ کررہے ہیں جب کہ  وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے بھی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا ہے۔