Aaj TV English News - News

لاہور ہائیکورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری سلیمان شبیر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے زرمبادلہ بھجواتے ہیں مگر انہیں ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل کی مزید مہلت مانگنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اتنا اہم نوعیت کا معاملہ ہے مگر کوئی سنجیدہ نہیں ہے، کیوں نہ عدالت وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو طلب کرے۔

عدالت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ ملین ڈالرز بھیجتے ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اگر آئندہ حکم عدولی ہوئی تو وزیراعظم  اور وزیر اعلی پنجاب کو طلب کروں گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اور  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔