Aaj TV English News - News

ملٹری افسران کا پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈے کا سخت نوٹس: ترجمان
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 79 ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 79 ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد کی گئی جس میں تمام کور کمانڈر، اسٹاف آفیسرز اورفارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی اور شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ شرکا نے عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فوجی افسران نے پاک  فوج کے خلاف  پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں، قومی سلامتی ہرچیزسےمقدم ہے، پاک فوج ریاستی اداروں کیلئےکھڑی ہوئی ہے اور ہمیشہ  بلاامتیاز ریاستی اداروں کا تحفظ کرتی  رہے گی۔