Aaj TV English News - News

وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

مزار پر حاضری کا مقصد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بانی قوم کے سنہری اصولوں کی پاسداری کا اعادہ کرنا ہے۔

شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر آج اتحادی جماعتوں کی قیادت سے اہم مشاورت بھی کی۔

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر خالد مگسی، شاہ زین بگٹی اور اسلم بھوتانی سمیت مختلف جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے انفرادی طور پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی اور انتخاب کے دوران ان کی حمایت کرنے پر ان رہنماؤں اور ان کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس اعتماد اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے، وعدوں پر عمل کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون سے مسئلہ حل کریں گے۔