Aaj TV English News - News

ڈپٹی اسپیکر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 95 کو توڑا: شازیہ مری
اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ذمہ داران کو سپریم کورٹ میں طلب کیا جائے۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوتا ہے، اسپیکرعدم اعتماد کی تحریک منظور کرتے ہیں، عجلت میں اجلاس ملتوی کر کے اتوارکوبلایا گیا جہاں ایک اسکرپٹ فواد چوہدری پڑھتے ہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے تحریک کو مسترد کردیا اور ان کی غیر آئینی رولنگ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آپ نے عمران خان کو بچانے کے لیے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 95 کو توڑا، ایک پورا ڈرامہ اسٹیج کیا گیا جبکہ اسبملی کے اسٹاف کے ہاتھ میں ووٹنگ کیلئے شیٹ بھی موجود تھی، اسپیکرکے خلاف بھی عدم اعتماد تھی اور ایسے میں کسی صورت اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نا اہل اور بے حس انسان ہیں جس کے اپنے بندے ملک سے باہر ہیں، علیم خان نے ان کی کرپشن بےنقاب کی ہے، سابقہ اہلیہ نے ان کے بارے میں کیا لکھا، فرح تین کروڑ کا بیگ لیکر دوڑی ہے، کیلی فورنیا  کورٹ سے وہ سزا یافتہ ہیں۔