Aaj TV English News - News

عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، جس میں وزیراعظم عمران خان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج قومی اسمبلی اجلاس میں ہوگی، اہم  اجلاس صبح ساڑھے 11بجے  شروع ہو گا۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اہم  اجلاس کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے،تلاوت اور نعت کے بعد وقفہ سوالات سے اجلاس کا آغاز ہوگا جبکہ ایجنڈے میں تیسرے نمبر پر توجہ دلاؤ نوٹس ہے اور تحریک عدم اعتماد چوتھے نمبر پر شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کے ریڈزون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دے دیا گیا ہے اور  پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کوریڈزون میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسلام آباد میں آج اور کل ڈبل سواری پرپابندی لگا دی گئی ہے، میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے علاوہ اضافی نفری دیگر صوبوں سے بھی طلب کی گئی ہے، 3 ہزار پنجاب پولیس اور ایک ہزار ایف سی کے اہلکار پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر دیں گے جبکہ سیکیورٹی انتظامات میں رینجرز  بھی معاونت کرے گی۔