Aaj TV English News - News

سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلایاجا رہا ہے لیکن ہم آخری گیند تک کھیلیں گے۔

صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلایا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے سیاسی کھیل میں آخری اوور میں نمبر گیم سامنے آئے گا، آخری گیند تک کھیلیں گے اورضمیر فروشی کو پاکستان سے ختم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، کتنے منحرف ارکان ہیں یہ آخری روز ہی پتہ چلے گا،  پارلیمنٹ کے اندردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، حکومت میں رہ کر 20 یا 25 ارب روپے سے لوگوں کا ضمیر خریدنا مشکل کام نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں، ن لیگ جلسوں میں سیکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے لیکن جو بھی سیاسی نتائج آئیں پی ٹی آئی کبھی بھی اداروں کے خلاف نہیں جائے گی اور الیکشن وقت پر ہوں یا پہلے  پی ٹی آئی تیار ہے۔

علاوہ ازیں، ایک سوال پر وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پنجاب میں کرپشن کی خبروں کے کسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔