Aaj TV English News - News

اتحادی ہمارے ساتھ اور امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں ،عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے،امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں،عدم اعتمادکےبجائےکچھ اوربھی نکل سکتاہے ،کل صبح تک عمران خان کےحق میں اچھافیصلہ آئےگا،آئندہ 72 گھنٹےانتہائی اہم ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری برادارن کومشورہ ہےکہ عمران خان کے ساتھ کھڑےہوں،میں مشورہ دے سکتاہوں آگےان کااپنافیصلہ ہے،جونسلی اوراصلی دوست ہوتاہےوہ ساتھ کھڑاہوتاہے،مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں،جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کی بےوقوفیوں کی وجہ سےعمران خان زیادہ مضبوط ہوئے،عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی،اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی،جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا،جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے ،اپوزیشن 23 مارچ کوآئےتحفظ فراہم کریں گے،اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کےسواکچھ نہیں کیا،4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہےہیں،  اب مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانےسےگریزکرے، گزارش ہےملک کوانتشارکی طرف نہ جانےدیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں،افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں، لڑائی جھگڑے اور انارکی نہیں ہونی چاہیئے،پاک آسٹریلیا میچ بھی ہے کہ اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنی چاہیئے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول سے میرا کبھی بھی جھگڑا نہیں رہا ،میری بلاول سے پیدائشی صلح ہے،اللہ نہ کرے کہ پیپلز پارٹی پنجاب فتح کرے۔