Aaj TV English News - News

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس  کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار ادا کرنے کا کہا، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرے؟ دونوں آئینی ادارے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین سب کیلئے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں، سوال یہ ہے کہ بلاول بھٹو آئین کا احترام کر رہے ہیں؟ یہ لوگ، لوگوں کی بولی لگا رہے ہیں، ضمیر خریدنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

شاہ محمودقریشی  نے کہا کہ ہم عدم اعتماد تحریک کا سیاسی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، ہمیں کسی پر بہتان تراشی کی ضرورت نہیں ہے، بلاول کو فکر ہے کہ آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، آئین سب کیلئےمقدس ہے، ہم سب آئین کے پابند ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزیدکہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا تین کا ٹولہ وقتی ہے، یہ ان ہونی اتحاد بکھر جائے گا کیونکہ ان کا کوئی متفقہ نظریہ نہیں،بلاول کو کب سے غلط فہمی ہوگئی کہ ن لیگ آپ کے اشاروں پر چلے گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ن لیگ شہبازشریف کی طرف دیکھتی ہے،بلاول کی طرف نہیں،ان جماعتوں کی سوچ اور منشور ایک نہیں ہے،ان جماعتوں کاایجنڈا صرف عمران خان کوہٹاناہے،یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں،یہ لوگ عمران خان کےعدل سےگھبراتےہیں۔