Aaj TV English News - News

سندھ کے عوام ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان
کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری مافیا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے اور پاکستان میں سندھ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے، 14 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے تو دورہ کر لیا لیکن اب اگلی باری میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا، سندھ کے عوام سے کہتا ہوں آپ کی آزادی کا وقت آ گیا ہے۔ کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے۔

عمران خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے زیادہ سستا ہے اور ہم نے 20 روپے پیٹرول اور ڈیزل کم کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہر دو ماہ بعد چور اکھٹے ہوتے ہیں کہ آج حکومت گئی کل گئی، ڈاکوؤں کے گلدستے کو خود آنا شروع ہو گیا ہے، میں سوچ رہا تھا کہ اپوزیشن کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ آ جائے، ڈاکوؤں کو نہیں پتہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد میں ان کے پیچھے جاؤں گا اور میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہو گا، یہ چوری کرتا ہے، ظلم کرتا ہے، کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری تمھارا وقت آ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے ایک رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ مجھے 20 کروڑ روپے کی آفر ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ پکڑ لو پیسے ویسے بھی یہ حرام کا پیسہ ہے، اس کے بعد کوئی پناہ گاہ کھول دینا کوئی لنگر خانہ کھول دینا کوئی یتیم خانہ کھول دینا۔

وزیرعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک صحیح راستے پر نکل آیا اور ہر مشکل میں ہماری حکومت نکلتی گئی ، اپوزیشن والوں نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے مانگ رہا تھا۔ ڈاکوؤں کو نہیں پتہ کہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔

وزیر اعظم نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ڈیزل تم بھی تیار ہو جاؤ، یہ تینوں چور ملک کو بچانے نکلے ہیں، مقصود چپڑاسی والے تمھارا وقت بھی آ گیا ہے۔ ہم نے ان بڑے چوروں کو پاکستان کی جیلوں میں پہنچانا ہے جہاں انہیں بہت پہلے پہنچ جانا چاہیئے تھا۔