Aaj TV English News - News

یوکرینی بچے نے اکیلے 600 میل پر مشتمل سفر کر کے مثال قائم کردی
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث زابروژیا  شہر کے رہائشی 11 سالہ حسن نامی لڑکے نے والدہ کی ہدایت پر یوکرین سے اکیلے سلوواکیہ کا 600 میل پر مشتمل سفر کرنے پر بہادری کی مثال قائم کردی۔

برطانوی  میڈیا 'دی سَن' کے مطابق حسن کی والدہ یولیا پستکایا نے اپنے معصوم صاحبزادے کو پاسپورٹ، ایک پلاسٹک بیگ اور اس کے ہاتھ پر سلویکیا کے دارلحکومت میں موجود رشتہ داروں کا رابطہ نمبر لکھ کر بہتر تحفظات کیلئے بذریعہ ٹرین روانہ کیا تھا۔

امریکی اخبار دی گارجین میں لکھا گیا ہے کہ یولیا کی ناساز طبیعت تھی اور انہیں اپنی معذور والدہ کی دیکھ بھال بھی کرنی تھی جس کی وجہ سے وہ جنوبی مشرقی یوکرین سے حسن کے ساتھ ملک کو خیرباد کرنے سے قاصر رہیں۔

بیٹے کے باحفاظت منزل پر پہنچتے ہی ویڈیو پیغام میں یولیا نے سلوواکی انتظامیہ و رضاکاروں کا حسن کو باڈر کراس کروانے اور اسے مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیوہ اور ان کے اور بھی بچے ہیں۔

اس معاملے پر سلوواکیہ کے وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بُک پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن اپنی مسکراہٹ، بے خوفی اور عزم سے ہم سب کے دل جیت چکا ہے۔