Aaj TV English News - News

اسلام آباد میں کار کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں سنگجانی ملٹی گارڈن کے قریب کار کھائی  میں جاگری، حادثے کے بعد کار میں آگ لگنے سے 4افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت  کے علاقے سنگجانی ملٹی گارڈن کے سامنے ایک کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری اور حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ گاڑی میں موجود 2بچوں سمیت ایک خاتون اور ایک مرد جھلس کرجاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد گاڑی نمبراے سی وی821 پر سوار تھے۔

میتوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم  ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

شانگلہ میں پولیس وین کو حادثہ،2اہلکار جاں بحق، 9 زخمی

ادھر شانگلہ میں پولیس وین کو حادثہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔

شانگلہ میں پولیو کی ڈیوٹی پوری کرکے واپس چوکی جانے والی پولیس وین کھائی میں جاگری،جس کے باعث 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 پولیس اہلکار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونےوالے پولیس اہلکاروں میں نصیب اللہ اورخیر اللہ شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل اکبر علی اور دلشاد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ضلع سوات سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جبکہ کانسٹیبل اسرارعمبر،جاوید،سلامت شاہ،اشرف علی،گل یار،ندیم اورشریف خان تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔