Aaj TV English News - News

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کا 29واں میچ کھیلا گیا، جس کا ٹاس یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

اسلام آباد کی جانب سے ناصر نواز اور محمد حریرہ نے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا نہ رہا کیونکہ 9 رنز پر حریرہ آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بلے باز لیام ڈاسن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک سکے اور 36 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر نواز اور اعظم خان بھی سلطانز کے بولر کا سامنا نہ کرسکے اور پویلین لوٹے یوں یونائیٹڈ کے چار کھلاڑی 52 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پھر آصف علی کریز پر آئے تو وہ بھی ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر 64 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، دانش عزیز بھی 6 رنز بنا کر 69 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ کا شکار بنے، ظفر گوہر 77 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈاسن 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سلطانز کے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2 ، 2 اور ڈیوڈ ولی، شاہ نواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو واپسی کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانز اننگز

ملتان سلطانز نے 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود آؤٹ ہوئے، اس کے بعد امیر عظمت 14 رنز اور خوش دل شاہ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ تھے جو 17 کے انفرادی اور 43 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان محمد رضوان نے ڈیوڈ ویلے کے ہمراہ 68 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی اور ڈیوڈ ولی نے اُن کا بھرپور ساتھ دے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ملتان کی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پلے آف میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی اور اسی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے مرحلے سے آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 51 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز اور ڈیوڈ ولے نے 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ یونائیٹڈ کے لیام ڈاسن نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔