Aaj TV English News - News

وزیراعظم عمران خان کا ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر ناراضی کا اظہار
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے،مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس  کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم فروری اور مارچ میں 5 عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نے میڈیا ٹیم کو عوامی اقدامات بھرپور اجاگر کرنے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں، فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔