Aaj TV English News - News

دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے ان کا سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور کادورہ کیا اور دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ سارا دن گزارا۔

پنجگور پہنچنے پر آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال تفصیلی بریفنگ دی جس پرپاک فوج کے سپہ سالار نے دہشت گردی کیخلاف فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور مؤثر ردعمل کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوہد باجوہ نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے اور مقامی آبادی کے تحفظ  کو یقینی بنانے کی یاد دہانی کرائی اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے مادر وطن کے دفاع کیلئے فرض شناسی میں عظیم قربانیاں دینے پر شہدا ءکو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پنجگور کے معززین اور قبائلی عمائدین کے ساتھ  ملاقات ہوئی، جس میں مقامی رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، دہشت گردوں  کو شکست دینے کیلئے ان کا سہولت کاروں سے گٹھ جوڑ  توڑنا ضروری ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالارنے عمائدین کو علاقے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ماحول پیدا کرنے کیلئے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور علاقے میں جاری سماجی اقتصادی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔