Aaj TV English News - News

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پابندیوں میں نرمی
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی۔

این سی او سی نے کیٹیگری بی اور سی ممالک سے آنے والوں پرسفری پابندیوں میں نرمی کی ہے اور اب کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ ،غیر ملکی اور پاکستانی وطن آسکتے ہیں۔

این سی او سی نے کیٹیگری بی اور سی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلےمنفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں کا 100 فیصد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب ،امارات اور قطر کی کم از کم 50 فیصد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا جس میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے جبکہ ایسے مسافروں کا پھر آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ویزہ مدت ختم ہونے، غیرقانونی مقیم پاکستانی اور ڈی پورٹ پاکستانیوں کو ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اس کے علاوہ میڈیکل وجوہات،حاملہ خواتین اور 18 سے 15 سال عمر کے پاکستانیوں کو بھی لازمی ویکسین پالیسی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، 18 سے 15 سال کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک بغیر ویکسین پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔