Aaj TV English News - News

سیالکوٹ کیس: 85 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ کیس میں 85 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

پولیس نے ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ابتدائی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر  کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو  پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اے ٹی سی جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس کیس کی تحقیقات مکمل کریں اور کیس کی حتمی چارج شیٹ پیش کریں۔

یاد رہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو 3 دسمبر کو ایک فیکٹری میں مزدوروں کے ہجوم نے مار کر ہلاک کر دیا تھا، جہاں وہ بطور منیجر کام کر رہا تھا۔

فیکٹری کے کارکنوں سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

جس  کے بعد سے متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ٹیم نے دسمبر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا۔