Aaj TV English News - News

کراچی کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:نیپرا نے  کے الیکٹرک کی کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5روپے 50پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  کر لیا ۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی 2متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جس میں سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایاکہ لوکل گیس بحران کے باعث آرایل این جی سےبجلی کی پیداوارمیں 6 فیصد اضافہ ہوا ۔

چیئرمین نیپرا کے پوچھنے پر کے الیکٹرک حکام نے بتایاکہ وزارت توانائی اور سوئی سدرن سے معاملے پر گیس شارٹیج معاملے پر اجلاس ہوا، کے الیکٹرک کوگیس فراہمی جاری ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہاکہ گیس مل رہی توصارفین پربوجھ کیوں ڈالا جاتا ہے ،کے الیکٹرک مہنگی بجلی کے یونٹس پرہی کیوں درخواست کرتا ہے سستے یونٹس کیوں نہیں چلا رہے ۔

سماعت کے دوران کراچی کے صنعتی صارفین پھٹ پڑے اور شدید احتجاج کیا ۔

کراچی کے صنعتی صارفین نے قیمتیں بڑھانے پرنیپرا کے سامنے دھرنا کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی سے صنعتیں بند ہورہی ہیں ، اب بس ہوگئی ہے  ۔

کراچی چیمبر آف کامرس حکام نے کہاکہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں ، گزشتہ سال بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ،اتھارٹی مہربانی کرے مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ۔

چیئرمین نیپرا نے تحفظات کودرست قراردیتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک سے پوچھیں ان کی کتنی کلاس ہوتی ہے صارفین کے تحفظ کیلئے بیٹھے ہیں، صارفین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اعدادوشمار دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

بعدازاں نیپرا نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔