Aaj TV English News - News

ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے، وزیرداخلہ شیخ رشید
راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہےکہ نوازشریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، طوفان کھڑا کیا جارہا ہےکہ وہ آرہا ہے وہ جارہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید  نے مزیدکہا کہ شیخ ہونے کے باوجود نواز شریف کو اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، نوازشریف بتائیں کس روز آنا چاہتے ہیں میں ویزا اور پاسپورٹ دوں گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی اچھی بات ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا،عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر 5 سال پورے کریں گے اور ہم اگلا الیکشن عمران کے ساتھ زوردار طریقے سے لڑیں گے،یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے ،پانچواں سال قومی الیکشن کا ہو گا،ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، ہم نے قبضہ مافیا کو مضبوط نہیں ہونے دیا، اپوزیشن جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ مارچ ضرور کریں لیکن 23 مارچ کی تاریخ کو 30 مارچ کر دیں،اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے، 23 مارچ کو بڑے بڑے مہمان آرہے ہیں، پہلی دفعہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10 فلائنگ پریڈ کرے گا، افواج عظیم ہیں ، اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ الیکشن ہار جیت کا نام ہے اورمجھے نہیں پتہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید  نے کہا کہ منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں آئے گی وہ پاس ہوگا، ہم چاہتے ہیں ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف کے فنڈ سے مدد ملتی ہے۔