Aaj TV English News - News

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
چٹاگانگ:بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان کیخلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں 157 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور پاکستان کوجیت کیلئے202رنزکا ہدف مل گیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

کھیل کی دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ۔

میچ کے چوتھے روزبنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز 39رنز4کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، 43 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ،حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔

بنگلا دیش کے یاسر علی 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز اسکور کےک۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔

کھیل کا تیسرا دن

گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 145 رنز سے شروع کیا تو 52 رنز پر عبداللہ شفیق پویلین لوٹ گئےجبکہ سنچری اسکور کرنے والے عابدعلی نے شاندار 133 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے۔

دونوں اوپنرز کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 286 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلا دیش نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی 4 کھلاڑی صرف 39 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم دن کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان پر 93 رنزکی سبقت حاصل کرلی تھی۔

کھیل کا دوسرا دن

گزشتہ روز کھیل کے دوسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم اسکور میں صرف 77 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے کھیل کے اختتام پر 145 رنز بنالےم تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کھیل کا پہلا دن

کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 49 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں لٹن داس اور مشفق الرحیم کی 206 رنز کی شراکت نے بنگلادیش کو مستحکم پوزیشن میں لاکھڑا کیا، دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے تھے۔