Aaj TV English News - News

ظہیر عباس کا عمران خان سے کیا جھگڑا رہتا تھا؟ ایشین بریڈمین نے بتادیا
لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق سربراہ و سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ زمانہ کھیل کے دوران ان کا عمران خان سے ڈپارٹمنٹس کو پسند نہ کرنے کا جھگڑا رہتا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ میرا اور عمران کا یہی جھگڑا رہتا تھا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کو پسند نہیں کرتے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیئے  تھا کہ ڈپارٹمنٹس سے لوگوں کی روزی چل رہی تھی، عمران خان سے امید ہے کہ وہ کرکٹ کیلئے بہت کام کریں گے۔

ظہیر عباس کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کو اسپورٹس کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیئے تاکہ دنیا انہیں یاد رکھے۔

ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور ظہیر عباس نے بتایا کہ انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ بہت ٹینس کھیلی ہے، خوشی ہے کرکٹ کے بعد اب میں اس گراؤنڈ میں واپس آیا ہوں۔

قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت اچھا کھیل رہا ہے، اس کا بلا ہی ہر بات کا جواب دے رہا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی، پاکستان کی ٹیم نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش جاؤں گا۔

موجودہ ٹیم میں بیٹنگ کوچ کی عدم موجودگی پر بات کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ بیٹنگ کوچ رکھنا ہے یا نہیں۔

اپنے دور کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے بریڈمین ظہیر عباس نے مزید کہا کہ ہم تو کوچ کے بغیر ہی کھیلے ہیں، اب تو ہر چیز کیلئے کوچ ہوتا ہے۔