Aaj TV English News - News

نیویارک پراپرٹی کیس: آصف زرداری نے کل کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا
اسلام آباد:نیو یارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے کل کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی، آصف علی زرداری نے کل کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

درخواست کے ساتھ اسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک ہے، جس میں کمر کی تکلیف سمیت مختلف بیماریوں کے شکار ہونے کا بتایا گیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ خرابی صحت کی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، ڈاکٹرز نے چند ہفتوں تک سفر سے گریز کا کہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کو کل تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔

دوسری جانب گواہان کی عدم موجودگی کے باعث احتساب عدالت اسلام آباد نے  آصف علی زرداری اوردیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔