Aaj TV English News - News

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر
شارجہ :آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ٹی 20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دی اور یہ ایونٹ میں پروٹیز کی چوتھی فتح تھی،اس جیت کے باوجود جنوبی افریقا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور یوں اس کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔

جنوبی افریقا نے ایونٹ میں 5 میچ کھیلے جن میں سے آسٹریلیا کخلا ف اسے شکست کا سامنا کرنا تاہم باقی میچ پروٹیز نے جیت لئے اور یہی ایک میچ جنوبی افریقا کی ایونٹ میں باہر ہونے کی وجہ بن گیا۔

گروپ ون میں دلچسپ صورتحال رہی ہے، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے 4، 4 میچ جیتے۔

انگلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز کا اچھا ہدف دیا تاہم پروٹیز کو ہدف کے دفاع میں 3مشکل اہداف بھی ملے،پہلا ہدف یہ تھا کہ وہ انگلینڈ کو 86 یا اس سے کم پر آل آؤٹ کردے اور آسٹریلیا کے ساتھ خود بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

پروٹیز کو دوسرا ہدف یہ ملا کہ وہ انگلینڈ کو 106 سے پہلے آؤٹ کردے تاکہ انگلینڈ اگر سیمی فائنل میں پہنچنے تو ٹاپ پوزیشن پر نہیں بلکہ دوسرے نمبر کی ٹیم بنے اور جنوبی افریقا ٹاپ پر فنش کرے۔

پروٹیز کیلئے تیسرا اور سب سے اہم ہدف یہ تھا کہ اگر اسے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو وہ انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم پر آؤٹ کردے تاکہ آسٹریلیا کم رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوجائے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےتاہم پروٹیز یہ تینوں اہداف حاصل نہ کرسکے نتیجتاً گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

میچ میں جنوبی افریقا نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔