Aaj TV English News - News

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا؟
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 4 میچز جیت کر ٹاپ پر ہے، اس کا پانچواں اور آخری میچ 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ سے 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔

پاکستان گروپ 2 میں پہلے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 11 نومبر کو دبئی میں سیمی فائنل کھیلے گا۔

تاہم سوال یہ ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے ٹاکرا ہوسکتا ہے؟۔

گروپ 1 میں پوائنٹس ٹیبل پر موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ کے 4 میچز میں 8 ، جنوبی افریقا کے 4 میچز میں 6 اور آسٹریلیا کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں۔

گروپ 1 میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کونسی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان سے باضابطہ طور پر مقابلہ کرے گی۔

لیکن اگر پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال سپر 12 مرحلے کے آخر تک برقرار رہی یعنی انگلینڈ پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا تو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دوسرے نمبر والی ٹیم جنوبی افریقا سے ہوگا۔

انگلینڈ

انگلینڈ نے اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے ۔

اگر انگلینڈ اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ بغیر کسی شبے کے ٹاپ پر ہی رہے گا ۔

جنوبی افریقا سے ہار کی صورت میں بھی انگلینڈ  ممکنہ طور پر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہی رہے گا کیونکہ اس کا رن ریٹ باقی ٹیموں سے کافی زیادہ ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر  پاکستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ نہیں ہوسکتا۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے اپنے بقیہ 2 میچز بنگلا دیش(4 نومبر) اور ویسٹ انڈیز (6 نومبر) کیخلاف کھیلنے ہیں۔

اگر آسٹریلیا ان دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے اور انگلینڈ اپنا آخری میچ ہارتا ہے تو آسٹریلیا کے بھی 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

البتہ ممکنہ طور پر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سےآسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے گا اور اس کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی افریقا

جنوبی افریقا نے اپنا آخری میچ  6 نومبر کو  انگلینڈ کیخلاف کھیلنا ہے۔

اگر جنوبی افریقا اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے اور آسٹریلیا بھی اپنے دونوں میچز میں جیت جاتا ہے تو ان دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہنے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوسکتا ہے۔

البتہ اگر آسٹریلیا 2 میں سے ایک میچ ہار جاتا ہے اور جنوبی افریقا بھی انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے ۔

بہتر رن ریٹ والی ٹیم دوسری پوزیشن پر آکر سیمی فائنل میں جائے گی اور پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

اس تمام تر صورتحال کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کا دوسری پوزیشن پر آنے کا چانس زیادہ ہے کیونکہ اس کے 2میچز باقی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے پاس ایک ہی میچ باقی بچا ہے۔