Aaj TV English News - News

T20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے امپائر پر پابندی عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پرسخت ترین بائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ بائیو سکیور ببل کی پہلی خلاف ورزی ہے جو کھلاڑی کے بجائے آفیشل کی جانب سے کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل مقابلوں میں بہترین تصور کیے جانے والے امپائر مائیکل گف کو آئی سی سی بائیو سکیور کمیٹی نے 6 روز کے لیے قرنطینہ کردیا ہے جب کہ ان کی جانب سے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

جمعہ کے روز مائیکل گف بائیو سکیور ببل میں ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔

مائیکل گف نے پابندی کے باعث گزشتہ اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیے، ان کی جگہ میریس ایراسمس نے اس میچ میں امپائرنگ کی۔

قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد مائیکل گف اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے تاہم انہیں آئی سی سی کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کی امپائرنگ سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔

1998 سے 2003 تک یارک شائر سے کھیلنے والے سابق کرکٹر مائیکل گف نے 2013 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز سے اپنی امپائرنگ کا آغاز کیا اور اسی سال ستمبر میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز سے بھی امپائرنگ شروع کی جب کہ مائیکل گف نے 2016 میں زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے اپنی ٹیسٹ امپائرنگ میں ڈیبیو کیا۔