Aaj TV English News - News

شاہ رخ خان کا آریان کے حوالے سے اہم فیصلہ
بولی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد گھر واپسی پر ان کی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان جیل سے آریان کی رہائی کے بعد ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور آریان خان کی حفاظت کے لیے ایک الگ سیکیورٹی گارڈ کا انتظام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ہر وقت حفاظت کے لیے ان کے بیٹے کے ہمراہ رہے۔

اس کے علاوہ کچھ رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے آریان کو دو سے تین ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے اور آریان کو کسی بھی قسم کی پارٹی میں جانے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بولی وڈ کنگ کے بیٹے آریان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں ان کا استقبال کیا۔

آریان کے ضمانتی مچلکوں پر شاہ رخ خان کی دیرینہ دوست جوہی چاولہ نے دستخط کئے ہیں۔

رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں آریان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔