Aaj TV English News - News

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان جیل سے رِہا
منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو تقریباً ایک ماہ حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہائی مل گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا تھا۔

عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔

تاہم اب تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے وقت آریان نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو جیل سے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، آریان خان جیل سے سیدھے اپنی رہائش گاہ "منت" پہنچے۔

آریان خان کی رہائی کے موقع پر آرتھر روڈ جیل کے ہاہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔

شاہ رخ کے بیٹے کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے اداکار کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر موجود تھی۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔

آریان خان منشیات کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں تھے اور دو روز قبل ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آریان خان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔